Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کورونا وائرس، قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

اپ ڈیٹ 10 مئ 2020 06:09pm

کورونا وائرس  نے پارلیمانی روایات بھی بدل ڈالیں ۔ کل سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں صرف یک نکاتی ایجنڈا کورونا سے پیدا شدہ صورتحال پربحث ہوگی ۔

وقفہ سوالات ہوگا نہ نکتہ اعتراض کی اجازت ۔ سینیٹ کا اجلاس بھی منگل کو ہوگا۔

کورنا وائرس سے نمنٹے کےلیے مشترکہ پارلیمانی کوششیں جاری ہیں۔

قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے۔  اسپیکراسد قیصر کے کورونا وائرس کا شکارہونے کے باعث ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صرف کورنا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث میں حکومت اور اپوزیشن کے ممبران حصہ لے سکیں گے۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والا اجلاس ایک دن کے وقفہ سے ہوا کرے گا۔

اجلاس میں تمام تر ضروری احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ ملکی تاریخ کے منفرد سیشن میں وقفہ سوالات ہوگا نہ ،  تحریک استحقاق،  توجہ دلاؤ نوٹس اور تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی۔ کم سے کم اراکین کو کارروائی میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ مہمانوں کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پارلیمنٹ دو اراکین کے بعد آٹھ ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔